یہ تربیتی اوزار ایک مرد، عورت، شادی شدہ جوڑے، یا والدین کو بائبل پر مبنی ٹھوس ورک بُکس فراہم کرتے ہیں تاکہ انہیں مسیح میں رہنے کی تعلیم دینے میں مدد مل سکے۔
زبان * شاگردی کے وسائل
تربیتی ویڈیوز
جلد آ رہا ہے ۔
پی ڈی ایف کتابی وسائل
خادموں کے لیے سوالات
ان سوالات سے رہنماؤں کو یہ جانچنے اور اندازہ لگانے میں مدد ملے گی کہ ان کی خدمت شاگردیت کے ساتھ کس طرح کام کر رہی ہے۔ ان سوالات کے جوابات سے پتہ چلے گا کہ آیا شاگرد بنانا ہماری ترجیح ہے اور کیا ان کو بنانے کا عمل اہل ایمان کے لئے واضح ہے۔
شاگردیت رویا اور حکمتِ عملی کا اختیار رکھتی ہے۔
یہ خاکہ اس مقصد کے لیے لکھا گیا ہے کہ مسیحی کلیسیا کو یہ واضح تصور حاصل کرنے میں مدد ملے کہ خدا کے بچوں کو ترجیحات، اوزار اور حکمت عملی کے ساتھ کیا کرنا ہے اور کیسے شاگرد بنانا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ کو یہ معلومات اپنے گرجہ گھر میں شاگردیت کو نافذ کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔
مسیحی بنیادی سچائیاں
نجات کے ذریعے حاصل ہونے والا سب سے بڑا تحفہ خدا کے ساتھ قریبی، منحصر رشتہ رکھنے کی صلاحیت ہے۔ شاگردیت یہ سیکھنے کے لئے خدا کا ایک نمونہ ہے کہ مسیح کے ساتھ کس طرح ایک ہونا ہے اور ایک ایسی زندگی کیسے گزارنی ہے جو اس کو عزت اور جلال دے۔ یہ عقیدتی ورک بک مسیحی عقیدے کے بارے میں بائبل کی اہم سچائیوں کو ظاہر کرتی ہے جو تمام ایمانداروں کو سیکھنے کی ضرورت ہے۔ یسوع مسیح ہماری چٹان ہے جس پر ہم کھڑے ہیں۔ لیکن اگر کسی شخص کی روحانی بنیاد کمزور ہے تو اس سے اس کی زندگی کے ہر پہلو پر منفی اثر پڑے گا۔ یہ ان لوگوں کے لئے بھی ایک عظیم آلہ ہے جو دوسروں کی شاگردی کر رہے ہیں یا شاگرد یت کی تربیت کر رہے ہیں۔
شادی ایک خدمت ہے
یہ 5 کتابوں کا سلسلہ شادی کے لئے خدا کے مقاصد کو تلاش کرنے میں مدد کرتا ہے، شوہر اور بیوی کے کردار کو واضح کرتا ہے، شادی کے لئے خدا کے ارادے کی دریافت کرتا ہے، اور اس بات کی مخصوص مثالیں فراہم کرتا ہے کہ میاں بیوی کس طرح ایک دوسرے کی خدمت کرسکتے ہیں. یہ سلسلہ نئے شادی شدہ جوڑوں کے لئے بہت اچھا کام کرتاہے ، پہلے سے ہی مضبوط شادی کو گہرا کرنے کے لئے ، مشاورت کا ایک آلہ ، دوسروں یا چھوٹے گروہوں کو تربیت اور نظم و صبط دینے کے لئے ہے ۔
پرورش ایک خدمت ہے
کتابوں کا سلسلہ خدا کی طرف سے دیئے گئے والدین کے کرداروں کی ناشاندہی کرتا ہے تاکہ وہ بچوں سے محبت کریں، ان کی پرورش کریں اور ان کی تربیت کریں۔ یہ ان والدین کی رہنمائی کرنے میں مدد کرے گا جن کے پاس اچھی مثالیں نہیں ہیں اور یہ مواد بائبل کے اصول اور سچائیاں فراہم کرے گا جو پرورش کے لئے خدا کی مرضی اور مقصد کو واضح کرتا ہے ۔ یہ کتابی سلسلہ بچوں اور بالغوں کو پرورش کرنے کے لئے ایک واضح منصوبہ فراہم کرتا ہے۔
مغفرت اور مصالحت
14 صفحات پر مشتمل ایک ورک بک جو بائبل کے معافی کے اصولوں اور ٹوٹے ہوئے رشتوں کو مصالحت کرنے کے اقدامات کو قائم کرتی ہے۔ ذاتی مطالعہ کے لئے یا اصلاح کاری کے آلے کے طور پر بہت ایک اچھی کتاب ہے ۔